سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے سے باز آجائے ۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خبردار کردیا کہ ستم ظریقی یہ ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کوسراہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے آرٹیکل دو سو نو کا سہارا لینے کی عادت ہے۔ جسٹس قاضی فائر عیسی اورجسٹس کے کے آغا کے بعد اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف آرٹیکل دو سو نو کا سہارا لیا جارہا ہے۔
انہوں نے مشرف کیخلاف فیصلے کے پیرا چھیاسٹھ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس پیراگراف کی حمایت نہیں کی جاسکتی،متاثرشخص کیلئے قانونی راستہ موجود ہے، پیرا کو حذف کرانے کیلئے متعلقہ شخص عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔