Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2019 12:52pm

کراچی ٹیسٹ: سری لنکا 271 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے دوسری اننگز میں 57 رنز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز ایکشن سے بھرپور رہا، سری لنکن ٹیم اپنی پہلی میں 271 بناکر آؤٹ ہوئی تو پاکستانی اوپنرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 57 رنز بنالئے، آئی لینڈرز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں۔

پاکستانی اوپنرز عابد علی اور شان مسعود بالترتیب 32 اور 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کل صبح اپنی بیٹنگ جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، دنیش چندیمل 74 اور پریرا 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 وکٹیں اُڑائیں۔

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز ایکشن سے بھرپور رہا۔ میتھیوز، ڈی سلوا اور ڈک ویلا جلد پویلین لوٹ ے لیکن دنیش چندیمل اور پریرا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری دلائی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز بولرز کا راج رہا، کُل 13 وکٹیں گرگئیں

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل میں بولرز کا راج رہا، کُل 13 وکٹیں گریں۔ پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں دن کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کرلئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ اسد شفیق 63 اور بابر اعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہیرو کمارا اور لاستھ ایمبول دینیا نے چار چار وکٹیں اڑائیں جبکہ فرنینڈو نے بھی 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

پاکستان کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان اظہر علی سمیت 3 کھلاڑی کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔

ایک موقع پر 167 کے اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر باقی ماندہ 6 وکٹیں اسکور میں صرف 24 رنز کا ہی اضافہ کرسکیں۔

کھیل کے اختتام پر میتھیوز 8 اور نائٹ واچ مین ایمبول دینیا 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

سری لنکن کپتان کرونارتنے 25، کوشل مینڈس 13 اور اوسادا فرنینڈو 4 رنز بناسکے۔ محمد عباس نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments