Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2019 06:34pm

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا دلچسپ دعوت نامہ

پاکستان کی معروف یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی نے اپنی شادی کا دلچسپ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا یہ کارڈ انتہائی منفرد ہے کیونکہ یہ عام شادی کے کارڈز سے بالکل مختلف ہے۔

یہ شادی کا کارڈ جیسے ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تو اس نے صارفین اور مداحوں کی توجہ فوراً اپنی جانب مبذول کرلی۔

اس شادی کارڈ کے مطابق اقرا اور یاسر کا نکاح رواں ماہ 28 تاریخ کو دوپہر ایک بجے ہوگا۔

اس منفرد شادی کارڈ میں اقرا اور یاسر کو اینیمیٹڈ اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ 'خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا) کی شادی عزیز صاحب کی لڑکی اقرا (سمجھداری کی مثال) سے 28 دسمبر 2019 کو ہوگی (کیونکہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی)۔

 

View this post on Instagram

 

Duaon main yaad rakhein♥️ #iqyasirdaviyah 💃🏻illustration by @ameerzahirali ✍️content by @yasir.hussain131

A post shared by IQRA AZIZ🇵🇰 (@iiqraaziz) on

اس کارڈ  پر مزید لکھا ہوا ہے کہ نکاح دوپہر ٹھیک ایک بجے ہوگا، دوپہر ڈھائی بجے بھرپور لنچ ہوگا (کیونکہ ہمارے وزیراعظم بہت شارپ ہیں)۔

اقرا نے یہ کارڈ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ رواں برس لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تقریب کے دوران ہمیشہ اپنے چٹکلوں سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے یاسر حسین کچھ سنجیدہ مزاج نظر آئے، مداحوں نے سنا، وہ کہہ رہے تھے: 'ویسے تو مجھے بہت ساری باتیں کرنی آتی ہیں، اسکرپٹ بھی لکھتا ہوں اور اداکاری بھی کرتا ہوں، لیکن ابھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیئے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب زندگی کا معاملہ آتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے، مجھے ایک لڑکی ملی، جو مجھے بہت پسند آئی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس کے ساتھ پوری زندگی گزاری جائے'۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اتنا کنفیوژ میں پوری زندگی میں کبھی نہیں ہوا، حتیٰ کہ رزلٹ کے دن بھی نہیں ہوا۔ آج جب اسے (اقرا کو) دو ایوارڈز ملے ہیں تو میں نے سوچا کہ یہی موقع اچھا ہے، تیسرا ایوارڈ بھی ابھی دے دینا چاہیئے'۔

اقرا عزیز کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے یاسر نے کہا کہ 'میری ٹانگوں میں اتنی جان نہیں ہے کہ میں کھڑا رہ سکوں، میں زمین پر بیٹھنا چاہتا ہوں'۔

اور پھر انہوں نے اقرا سے کہہ ہی دیا کہ 'کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟' جس کے فوراً بعد انہیں یہ بھی کہتے سنا گیا کہ 'ہاں بولو ورنہ بہت بے عزتی ہوجائے گی'۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کئے جانے لگے اور سرعام محبت کے کھلم کھلا اظہار پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور مختلف طرح کے ردعمل کا اظہار کیا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

 

اس کے علاوہ اس پروپوزل کو میمز کی زینت بھی بنایا گیا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

 

Read Comments