Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2019 04:50pm

ابرارالحق کا نیا گانا چمکیلی تنازعے کی زد میں آگیا

گلوکار ابرار الحق کا نیا گانا چمکیلی بھی تنازعات کی زد میں آگیا۔ گانے کے خلاف لاہور کی سول عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے گانے چمکیلی میں مردوں اور خواتین  کی تضحیک کی ہے. گلوکار ابرارالحق نےسستی شہرت کے لئے اپنے گانے میں متنازع الفاظ گائے۔

درخواست میں  استدعا  کی گئی ہے کہ عدالت گانے پر پابندی عائد کرے اور اسے یوٹیوب اور ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے روکے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ابرار الحق سمیت فریقین سے  اکیس دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

Read Comments