امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری کیلئے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی ۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ایوان امریکی آئین کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے آرٹیکلز کی منظوری دے گا۔ اس اہم موڑ پر ہمیں آئین کے تحفظ کیلیے اٹھائے حلف کی پاس داری کرنا ہوگی ۔ امریکی صدر نے مواخذے کی تحریک پر برہمی کا اظہار کیا اور نینسی پلوسی کو خط لکھ دیا ۔ کہا کہ مواخذہ "بغاوت" کی ایسی کوشش ہے جو امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کر دے گی۔ یہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی۔