Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2019 05:46pm

خیبر پختونخؤا: نوجوانوں کیلئے جوان سٹارٹ اپ پروگرام کا آغاز

خیبر پختونخؤا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے ۔صوبے اور قبائلی اضلاع کے لئے پانچ ارب روپے مالیت کا جوان سٹارٹ اپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ 

خیبرپختونخوا میں کامیاب جوان سٹارٹ اپ پروگرام کا آغاز  شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے کردیا گیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت و امور نوجوانان خیبرپختونخوا عاطف خان نے طلباء کو کہا کہ آپ آئیڈیاز لائیں حکومت سرپرستی کے ساتھ مالی معاونت بھی کرے گی۔

 طالبات اپنی یونیورسٹی سے کامیاب جوان پروگرام شروع ہونے پر خوش دکھائی دیں۔ کہتی ہیں پروگرام سے خواتین کی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

 کامیاب جوان پروگرام کے لئے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں، جس میں تین ارب ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

Read Comments