امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، بھارت میں متنازعہ سٹیزن شپ ایکٹ منظور کیا گیا، جس کے تحت مسلمانوں کے علاوہ تمام تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اس قانون کی منظوری کے بعد بھارت میں مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور اس کا مرکز ریاست آسام کو قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم اب امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں حالات پر امریکا نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ شہریوں کے پر امن احتجاج کے حق کا احترام کرے۔
دوسری جانب اب بھارت میں متنازعہ شہریت کے بل کیخلاف طالبعلم بھی میدان میں آگئے ہیں اور کئی تعلیمی اداروں میں بھی اس حوالے سے مظاہرہ کیا گیا ہے، اسہی دوران بھارت میں ایک جامعہ میں بھارتی پولیس کی جانب سے طالبات پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔