افغانستان میں بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے میں اٹھارہ افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔
صوبہ خوست میں بم ایک سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا کہ اچانک ایک فیملی کے گزرنے کے دوران یہ پھٹ گیا۔
دھماکے سے ہلاک ہونوالے دس افراد میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔
واقعے میں اٹھارہ افراد کے زخمی ہونیکی بھی اطلاعات ہیں ۔
تاہم ابھی تک طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ، افغان حکام نے واقعے کا ذمے دار طالبان کو قرار دیا ہے۔