اٹارنی جنرل انور منصور نے پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا گیا ہے، اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی ہے۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیا اورکہا کہ مشرف نے تین نومبر دوہزار سات کو آئین پامال کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کوموت کی سزا سنائی۔