وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ہے،۔
ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلے کو کابینہ میں بھی زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، نظرثانی کی اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم باہمی مشاورت سے کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں ہی حل کرنے پر زور دیا گیا، اور کہا گیا کہ معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل چاہتے ہیں۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود اور لیگل ٹیم نے ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے کے باعث شاہ محمود نے اجلاس کی صدارت کی۔