انسداد دہشت گردی عدالت نے پی آئی سی واقعے میں گرفتار آٹھ وکلا کی شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے درخواست ضمانت پر کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالتی وقت ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار آٹھ وکلا کو انسداد دشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے پیش کیے جانے والے تمام وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے دیگر گیارہ وکلا کی درخواست ضمانت کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر کاروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کل مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔