پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کو چھ روز گزرنے کے باوجود۔ پولیس کی جانب سے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کی نشاہدی کے باوجود ملزم آج بھی پولیس کی گرفت سے دور ہے۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کو چھ روز بیت گئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث وزیر اعظم کے بھانجے حسان کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض چوہان کا پی آئی سی پر حملے میں ملوث وکیل کی نشاندہی کے باوجود ملزم آج بھی پولیس کی گرفت سے دورہے ۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے الزام میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مارنے کا بھی دعوی کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے میں موبائل لوکیشن اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا مگر حسان نیازی کارروائی سے قبل فرار ہوچکے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وین کو جلانے کے مقدمہ میں حسان نیازی کو نامزد کرلیا گیا ہے۔