وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ مدینہ منورہ پہنچنے پررائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا۔
سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اورنوافل ادا کیے،اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے اور وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے دوطرفہ تعلقات اورخطے میں ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔