فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے بہتر اقدامات کا اعتراف کیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شرکا نے کانفرنس کو اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے سودمند قرار دیا
کراچی میں دوسری سالانہ فنانشل کرائم سمٹ آج نیوز اور بزنس ریکارڈر میڈیا پارٹنر سمٹ سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کرمنل معاملات کو معاشی معاملات سے علیحدہ کرنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت کے نام پر کی جانیوالی منی لانڈنگ اب مشکل ہے، اس کی کڑی نگرانی ہورہی ہے۔
سمٹ میں شریک بینکوں کے سربراہان نے کہا کہ ٹیرر فنانسگ کے مسئلے پر پاکستان کی سنجیدگی اس بات سے واضح ہے کہ تمام بینکوں کے صدور یہاں موجود ہیں اور اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔
شرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں یہ سمٹ خاص اہمیت کی حامل ہے، اس سے معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔
مقررین کا کہنا تھا پاکستانی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف بھی کرچکے ہیں۔