Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2019 02:01pm

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب آمد

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا۔

سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اورنوافل ادا کیے،اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے اور وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے دوطرفہ تعلقات اورخطے میں ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Read Comments