کراچی: آئی ایم ایف کی رپورٹ نے بھی پاکستان کی تعریف کی، امپورٹرز کو ریلیف دینے کے لیے فیصلے کئے گئے۔
کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی پالیسی پر کامیابی سے کام کر رہا ہے، ایکسچینج ریٹ میں بہتری کی طرف گامزن ہیں، حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہم اپنی شرائط کو نرم کریں گے۔
رضا باقر نے کہا کہ زرمبادلہ پر دباؤ کی وجہ سے خزانہ خالی ہو رہا تھا، اب معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں دوسری سالانہ فنانشل کرائم سمٹ جاری ہے۔