سابق صدر آصف زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں، ان کی طبی بنیادوں پر عدالت سے ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد اب وہ چھ ماہ بعد کراچی پہنچ گئے ہیں اور سب سے پہلے وہ جلوس کے ساتھ اپنی ہمشیرہ فریال تالپور سے ملاقات کیلئے گئے ۔
بعدازاں وہ ضیاء الدین اسپتال طبی معائنے کیلئے جائیں گے۔
پہلے احتساب عدالت اسلام آباد نے میگا منی لانڈرنگ اور پاک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی اور ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے گئے۔ جس کے بعد آصف علی زرداری کو پمز اسپتال سے زرداری ہاؤس منتقل کیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آبادنے آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور اور روبکار جاری کی۔ رب نواز اور سردار توقیر سابق صدرکے ضامن بنے۔