ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جہاں ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا،وہیں سردی میں بھی بڑھ گئی۔ قدرتی حسن اتنا کہ سفید پوش پہاڑوں کودیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں۔
بالائی علاقوں میں برفباری سےہرطرف سفیدی چھاگئی۔
ملکہ کوہسارمری اورگردونواح میں وقفے وقفے سے برف کے گولے برس رہے ہیں۔ سیاحوں کی تو عید ہوگئی۔
استور کی حسین وادی نے سفیدر چادر اوڑ لی آزاد کشمیر میں ٹھنڈ مزید بڑھ گئی۔
ایبٹ آباد میں بھی بارش اور برفباری،گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی۔
عوام کو برف باری کے باعث مختلف علاقوں میں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔