انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں گزشتہ روز طلبہ کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی تدفین کردی گئی۔
پولیس نے بیس سے زائد طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار سولہ طلبا کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق طالب علم کی نمازجنازہ کشمیر ہائی وے پرادا کی گئی۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے تصادم کو سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
واقعہ کا مقدمہ طالبعلم فہد خان کی مدعیت میں تھانہ سبزی منڈی میں۔درج کیا گیا، مقدمے میں قتل ، اقدام قتل سمیت 4 دفعات شامل کی گئی ۔ طلبا ایمل خان اور اظہر لاشاری سمیت 20 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
تصادم میں گرفتار16 طلباء کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے طلبا کو17 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔