سر میں درد کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی ایک وجہ تالو میں درد بھی ہوسکتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد جہاں بہت ساری باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے وہیں تالو بھی ایک ایسا حساس حصہ ہے اگر اس کا کا خیال نہ رکھا جائے تو سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
تالو سر کا وہ درمیانی حصہ ہے جو کھوپڑی سے باہر کی طرف ہوتا اور یہ پورے سر کے مقابلے میں نرم ہوتا ہے، سر پر اگنے والے بال بھی تالو سے ہی نکلتے ہیں۔
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنے سر کے درمیانی حصے کو ہاتھ لگاتے تو سر میں شدید درد محسوس ہوتا ہے، یہ دراصل سر کا درد نہیں بلکہ تالو کا درد ہوتا ہے جو آپ کو بہت زیادہ پریشان کرسکتا ہے۔
ماہرین نے تالو کے درد کی بہت سی وجوہات بیان کی ہیں، اُن میں سے چند یہ ہیں کہ آپ کے بال جھڑنے لگتے ہیں، سر کی کھال میں الرجی یا ایگزیمہ، چوٹ لگتی ہے، سردیوں میں عام طور پر سر میں خشکی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے درد ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق تالو کا درد بھی سر درد کی طرح ہوتا ہے، البتہ اس میں شدت اور چبھن بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا جیسے چوٹ لگ گئی اور سر کی نسیں پھٹنے والی ہوں۔
طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں کیونکہ تالو کا درد کوئی عام بات نہیں بلکہ اس کے نتائج مسقبل کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔