Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 06:06am

خون دینے سے قبل ان اہم باتوں کا خیال رکھیں

خون عطیہ کرنا کوئی نقصاندہ عمل نہیں بلکہ ایک نیکی ہے۔ ایسا کرنے سے بہت سے لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ لیکن خون دینے سے قبل کچھ اہم معلومات ضرور جان لیں۔

اگر آپ کو کسی قسم کا انفیکشن، الرجی یا بیماری ہے تو آپ کسی بھی مریض کو خون نہیں دے سکتے۔

مریض کو خون دینے والے شخص کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کو بلڈپریشر، شوگر یا کوئی اور بیماری ہے تو مریض کو اس کے خون کی ضرورت نہیں ہے۔

بنیادی طور پر کم سے کم 17 برس کی عمر سے خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے، 18 سال سے کم عمر کے لوگ یعنی 16، 17 سال کے نوجوان اگر خون کا عطیہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے وزن، قد اور بلڈ پریشر چیک کرانا ہوگا۔

اس کے علاوہ چالیس سال کے لوگ خون نہیں دے سکتے۔ مریض کو صرف وہ شخص خون دے جو بالکل صحتمند ہو۔

خون دینے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس سے بلڈ سرکولیشن بہتر ہوتی ہے۔کچھ لوگوں کو اس سے تھکاوٹ بھی ہوتی ہے کیونکہ آئرن کم ہو جاتا ہے۔ اس لئے خون دینے کے بعد آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ انسانی جسم میں نوے دن کے بعد نیا خون بنتا ہے۔

Read Comments