حکومت پاکستان نے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں ۔حکومت نے 137 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کئے ہیں۔
نیلامی میں 3، 5، اور دس سال کے بانڈ فروخت کئے گئے ہیں،نیلامی میں 3 سال کے 55 ارب مالیت کے بانڈ 11.75کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔نیلامی میں 5 سال کے 47 ارب مالیت کے بانڈ 11.19فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔
نیلامی میں 10 سال کے 35 ارب مالیت کے بانڈ 10.99کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے گئے۔نیلامی میں 3 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 5بییسز پوائنٹس ، 5 سال کی 25 اور 10 سال کی 35 بیسسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔