کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے کھاتے داروں کی چھان بین میں غفلت برتنے والے بینکوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے مہینے میں 4 نجی کمرشل بینکوں پر مجموعی طور پر 19 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ انٹرنل انکوائری کرنے کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ کسٹمرز کی چھان بین اور تصدیق کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا جائے۔
ْْْْْْْْْْْْْْْ