Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2019 03:10pm

لبنان: شدید بارش کے باعث سڑکوں پر کشتیاں چلنا شروع

لبنان میں شدید بارش کے بعد کشتیاں سڑکوں پر چلنا شروع ہوگئی ہیں ، لبنان میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، اور دارلحکومت بیروت  اور دیگر شہروں میں طوفانی بارش کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور لوگ سفر کیلئے کشتیاں استعمال کررہے ہیں ۔

شدید بارش کے باعث کئی شہروں کا نظا م زندگی درہم برہم ہے ، حکومت نے فوری طور پر مقامی حکام کو پانی کی نکاسی کی ہدایت کی ہےتاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آسکیں ۔

میونسپل حکام سیلابی پانی کے نکاس نہ ہونے پر ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں  کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہر علاقے کا میونسپل افسر اپنے علاقے کے انفراسٹچر کی بحالی کا ذمے دار ہے۔

Read Comments