چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ صرف اور صرف عوام کے خلاف اور سلیکڑز کے حق میں کام کرتے ہیں اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے پھر سے جدوجہد کرنی پڑے گی۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھٹو فائونڈیشن کے زیراہتمام زیبسٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔پارلیمان میں سوائے گالی کے کسی کی کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ۔ہر الیکشن میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے اس کو روکنا ہو گا۔اپنے حقوق کے تحفظ کے پھر سے جدوجہد کرنی پڑے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مشکل سے حکومت کر رہی ہے وسائل مہیا نہیں کیے جارہے۔ کٹھ پتلی اپنے سلیکٹرز کیلئے قانون سازی کرتے ہیں۔ سلیکٹڈ صرف اور صرف عوام کے خلاف اور سلیکڑز کے حق میں کام کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک انسانی حقوق کے حوالے سے پیچھے جا رہا ہے۔ہم انسانی حقوق کے حوالے سے ہر میدان پر لڑیں گے۔کشمیر کے لیے ہمیشہ اواز اٹھاتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے، تقریب سے فرحت اللہ بابر, اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔