Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 05:45am

میا خلیفہ نے بنایا ایک بار پھر ملالہ یوسفزئی کو نشانہ

نیویارک: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک "میم" وائرل ہو رہی ہے، جس کا نام " Gonna Tell My Kids" ہے۔

اس میم میں لوگ ایسے مزاحیہ اور طنزیہ فقرے پوسٹ کر رہے ہیں جو وہ اپنے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں۔

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھی گزشتہ دنوں اس میم کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا، لیکن انہوں نے غیرمتوقع طور پر ایک بار پھر اس پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی کو تحقیر کا نشانہ بنا ڈالا۔

میاخلیفہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ”میں اپنے بچوں کو بتاﺅں گی کہ یہ ملالہ یوسفزئی تھی۔“

یوں میا خلیفہ کا اپنا موازنہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کرنے اور اس کا مذاق اڑانے پر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔

اس سے قبل 2017 ءمیں بھی میا خلیفہ نے اپنی اسکارف پہنے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے ذریعے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

When a news outlet mistakes Malala for Mia Khalifa

A post shared by Mia K. 🇱🇧 (@miakhalifa) on

Read Comments