وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاکہ اقتصادی اعشاریوں کے اعتبار سے سنگین مشکلات میں گھری معیشت میں آج واضح استحکام نظرآرہا ہے۔ استحکام سے آگے کا سفر معیشت کی بہتری اور ترقی ہے۔ معیشت کے حوالے سے حل طلب معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں ملکی معاشی صورتحال اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات سمیت اہم معاملات زیرغور آئے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اقتصادی اعشاریوں کے اعتبار سے سنگین مشکلات میں گھری معیشت میں آج واضح استحکام نظرآرہا ہے۔ استحکام سے آگے کا سفر معیشت کی بہتری اور ترقی ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بعض مخصوص عناصرکی جانب سے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی معیشت جیسے اہم قومی معاملے پرغلط بیانی پرمبنی اورگمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جانا افسوس ناک ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حقائق پرمبنی معلومات کی عوام تک رسائی کویقینی بنایا جائے ۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔