اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں مبینہ کرپشن کا ایک اور سکینڈل منظر عام پرآیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی 2016 اور 17 آڈٹ رپورٹ میں سرکاری افسران کی جانب سے نجی ٹھیکیدار کو 3 ارب 94کروڑ روپے نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں پنجاب حکومت نے نجی ٹھیکیدار کو ٹرین کے تعمیراتی کام کا ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک ٹھیکہ 10 ماہ میں مکمل کرنا تھا تاہم ٹھیکیدار مقررہ میعاد میں کام مکمل کرنے میں ناکام رہا۔
ایل ڈی اے کے افسران ٹھیکیدار سے 3 ارب 94کروڑ وصول نہ کرسکے، وصولی نہ کرنے پر قومی خزانے کو نقصان اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔