Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2019 07:23am

'وہ میری بہن کیساتھ بستر پر لیٹا ہوا ہے، وہ آج نہیں کھیلے گا'

کرکٹ کے میدان سے بعض اوقات مزاحیہ خبریں آتی رہتی ہیں جنہیں ہم نظرانداز کردیتے ہیں یا ان پرغورنہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقا میں کھیلی جانے والی لیگ ایم ایس ایل کے دوران پیش آیا۔

جنوبی افریقن کپتان فاف ڈپلیسی جو اس وقت ایم ایس ایل میں پارل روکس کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ٹاس کے بعد اپنے ایماندارانہ جواب سے میزبان کوحیران کردیا۔

نیلسن منڈیلابے کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ کے ٹاس کے بعد میزبان نے جب ڈوپلیسی سے پوچھا کہ آپ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے یا وہی ٹیم کھیل رہی ہے تو ٹاس ہارنے کے بعد فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ہارڈس میری بہن کیساتھ بستر پر لیٹا ہوا ہے وہ آج نہیں کھیلے گا کیونکہ کل ان کی شادی ہوئی ہے۔ ان کے اس جواب سے میزبان ہنسنے پرمجبورہوگیا۔

واضح رہے کہ ریمی رائنزز کی ہارڈس ولجوئن کے ساتھ پرسوں شادی ہوئی ہے۔

Read Comments