نیب نے سابق گورنر خیبرپختونخوا اورمسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو سوالنامہ جاری کردیا ۔ آمدنی کے ذرائع بتائیں۔بچوں کی تعلیم پرکتنے اخراجات آتے ہیں۔بیرون ملک کتنی بارسفر کیا؟؟تفصیلات فراہم کریں۔
نیب کی جانب سے سردار مہتاب کوجاری سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل, بیرون ملک کتنی بار سفر کیا، اور اخراجات کی تفصیل بتائی جائے ۔ کیا آپ یا زیر کفالت کسی فرد نے سوئٹزرلینڈ اور سوئیڈن میں سرمایہ کاری کی؟
نیب نے سوال کیا کہ ٹیکسلا میں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم کی جائے ۔ آپ کے بیٹے شمعون عباسی کا احمد نواز نامی کوئی دوست ہے؟ کوئی مشترکہ سرمایہ کاری کی؟
نیب کی جانب سے کہا گیا کہ کیا آپ نے منافع بخش پی آئی اے کا روٹ منسوخ کر کے نجی ائیر لائن ایئر بلو کو نوازا؟نیب نے سردار مہتاب عباسی سے تمام سوالات کے تحریری جوابات طلب کر لیے ۔