Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2019 02:35pm

نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان بری

کراچی: ماڈل عدالت نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو بری کردیا۔

 کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت نے نوجوان لڑکی کے قتل کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سگی بہن کی قاتل اور دیگر ملزموں کو عدالت نے بری کردیا۔ مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے ملزموں کو معاف کردیا۔

پولیس کے مطابق علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کیساتھ ملکر بہن علینہ کو قتل کیا تھا۔ ملزمہ اور اس کے منگیتر نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔

بری ہونے والوں میں علوینہ، مظہر، احسن اور عباس شامل ہیں، ملزمان کیخلاف سعود آباد پولیس نے 2017 میں مقدمہ قائم کیا تھا۔

Read Comments