چین نے امریکی سفارتکاروں پر اپنے ملک میں پابندیاں عائد کردی ہیں اور اب ان کو چین میں محدود کردیا گیا ہے ، اب امریکی سفارتکاروں کو مقامی حکام سے کسی بھی معاملے پر ملاقات کیلئے پانچ روز پہلے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔
پہلے امریکا نے چینی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد بیجنگ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے ان پابندیوں سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلطیاں درست کرے ۔
امریکا میں بھی چینی سفارتکاروں کو محدود کیا گیا تھا اور چینی سفارتکاروں کیلئے امریکی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو پانچ روز قبل نوٹی فائی کرنیکی شرط عائد کی گئی تھی۔