اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کل پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کو اقدامات پر مفصل رپورٹ منگل کو بھیج چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل ہیں، رپورٹ میں دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے مزید اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کی مکمل معلومات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی رپورٹ میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کالعدم تنظیموں کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات بھی شامل ہیں جبکہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائیگی۔