Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2019 02:00pm

اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پہلی بار بجلی سےپورے روٹ پر10دسمبر کو چلایا جائے گا

اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل ہوگیا، میٹروٹرین کوپہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلایا جائے گا۔

 لاہور میں وزیراعلٰی عثمان بزدار کی زیر صدارت اورنج لائن ٹرین سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں میٹرو ٹرین کو پہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ گجراں سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے۔ ٹرین کا آزمائشی سفر علی ٹاؤن پراختتام پذیر ہوگا۔

اورنج لائن میٹروٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹاؤن میں ہوگی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Read Comments