اسلام آباد: برطانیہ سے 140 ملین پاونڈ وصول ہوگئے، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے وضاحت کی کہ رقم اسٹیٹ بینک میں ٹرانسفرکی گئی جو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی وفاق نے عدالت عظمیٰ سے رقم فلاح وبہبود میں استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی 190ملین پاونڈ کی پاکستان کو حوالے کرنے سے متعلق ٹوئٹر پروضاحت کی، شہزاد اکبرنے کہاکہ این سی اے اورملک ریاض فیملی کے درمیان معاہدہ کے تحت 140ملین پاونڈ پاکستان کو وصول ہوگئے، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ٹرانسفر کردی گئی ہے، یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔
For sake of clarity on £190 million settlement, money transferred is under a ‘Settlement Agreement’ b/w NCA and Riaz family. 9 Assets Freezing Orders were obtained by NCA and after agreeing to settle the matter out of court, £140 million have been transferred to State of Pakistan
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 6, 2019
انہوں نے مزید بتایاکہ این سی اے نے ملک ریاض فیملی کے9 جائیدادیں ضبط کیں تھیں جس کے بعد این سی اے کے درمیان معاہدہ ہوا، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے تحت ملک ریاض کی جائیدادوں پرعائد پابندی ہٹائیں، معاہدے کے مطابق ملک ریاض نے ہائیڈ پارک بیچی اور رقم پاکستان منتقل کی گئی۔
شہزاد اکبر نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ رقم وفاق کے حوالے کی جائے جو فلاح وبہبود کے کاموں میں استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے بتایاکہ پاکستان نے برطانوی سمیت کئی ممالک سے اہم معاہدے کیے ہیں جن کے تحت مزید بھاری رقوم پاکستان منتقل ہونگی۔