Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2019 03:15pm

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی نظر بندی، حریت رہنما علی گیلانی شدید علیل

کشمیری رہنما علی گیلانی بھارتی فورسز کی جانب سے نظر بندی کے دوران شدید علیل ہوگئے ہیں ۔

حریت رہنما علی گیلانی بھی نظر بند ہیں اور خبر ہے کہ ان کی طبیعت بھی شدید خراب  ہے اور ان کو ڈاکٹرز تک بھی رسائی میسر نہیں ہے ۔

علی گیلانی کی عمر نوے سال ہے ، حریت کانفرنس کی جانب سے بیان میں علی گیلانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد عوام کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک ثابت قدمی سے جاری ہے اور وادی میں تاحال خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے ۔

وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور اب بھی وہاں پر انٹرنیٹ اور فون سروس بند ہے۔

 وادی میں عوام کی جانب سے بھی سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے اور تاحال کاروبار زندگی بحال نہ ہوسکا ہے جبکہ تاجر بھی صرف چند گھنٹے دکانیں کھول کر پورا دن بند رکھے ہوئے ہیں۔ اسہی طرح اسکولوں اور آفسز میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ۔

Read Comments