دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کا گروپ جی ٹوئنٹی کی سربراہی سعودی عرب نے سنبھال لی ہے ، پہلے جاپان جی ٹوئنٹی گروپ کا صدر تھا تاہم اب اسکی سربراہی کا اعزاز سعودی عرب کو حاصل ہوا ہے ۔ سعودی عرب وہ پہلا عرب ملک ہے جس کو جی ٹوئنٹی کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جی ٹوئنٹی کی سربراہ کو اہم موقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مستفید ہونے کیلئے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔
حال ہی میں سعودی عرب میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ملک میں سیاحت سمیت دیگر صنعتی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان اصلاحات کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن سے منسوب کیا جارہا ہے ۔
جی ٹوئنٹی کی سربراہی لینے کے بعد سعودی عرب میں اس گروپ کا اجلاس نومبر میں دوہزار بیس میں منعقد کیا جائیگا۔
گروپ کی سربراہی کے دوران سعودی عرب کو رکن ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی ، کم شرح افزائش سمیت دیگر مسائل پر اتفاق رائے میں مسائل کو دور کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔