نئی دہلی: زمین پر دسترخوان بچھا کر کھانا اور ہاتھوں سے کھانا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ اب ایک تحقیق میں اس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا حیران کن فائدہ سامنے آیا ہے کہ تحقیق کرنے والے سائنس دان بھی دنگ رہ گئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا اور کانٹے چھری اور چمچ کی بجائے اپنے ہاتھوں سے کھانا وزن کم کرنے کے لیے سب سے موثر اور فائدہ مند طریقہ ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق جب آپ کھانے کے لیے اپنی انگلیوں کو جوڑتے ہیں تو یہ یوگا کا ایک آسن بن جاتا ہے۔ اس سے ہمارے جسم کے سنسر کا کام کرنے والے اعضاء متحرک ہو جاتے ہیں۔ اس سے ہمیں مناسب خوراک کھانے اور جسم کو اسے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب آپ ہاتھ سے کھانا شروع کرتے ہیں تو اس سے آپ کے دماغ کو سگنلز پہنچ جاتے ہیں کہ اب آپ کھانا کھانے والے ہیں، جس سے وہ آپ کے معدے کو اس کھانے کو ہضم کرنے کے لیے تیار کر دیتا ہے۔
نتائج میں سائنس دانوں نے بتایا کہ اگر آپ زمین پر بیٹھ کر ہاتھوں سے کھانا کھائیں اور رات کا کھانا جلدی کھالیں تو آپ چند ہفتوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں۔