وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں ایم ایل ون منصوبے کی منظوری میں جنرل باجوہ کا بڑا کردار ہے اور منصوبہ بھی عمران خان کی قیادت میں جلد مکمل ہوگا،عوام اور محکمہ کی خدمت کرتے ہوئے انکا وزن بغیر ورزش کم ہوگیا ہے۔
لاہور میں سیکرٹری ریلوے سلطان سکندر راجہ کے مدت ملازمت پوری ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کی منظوری میں جنرل باجوہ کا بڑا کردار ہے اور عمران خان کی سرپرستی میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کئی راتوں سے سوئے نہیں ،دن رات ریلوے کی لیے خدمات پیش کرتے ہوئے بغیر ورزش انکا وزن کم ہو گیا ہے،
تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے ریٹارڈ ہونے والے ریلوے سیکرٹری سلطان سکندر راجہ کو سوینئیر پیش کیا۔