Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2019 06:27pm

وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں، واجد ضیا ایف آئی اے میں تعینات

وفاقی بیوروکریسی مین بڑے پیمانے میں اکھاڑ پیچھاڑ ہوئی ہے اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاگیا،گریڈ اکیس کے پولیس افسر واجد ضیا آئی جی ریلوے کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

محمدعلی کو اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری اللہ بخش گریڈ22میں ترقی کےبعدسیکرٹری صحت ،ایڈیشنل سیکرٹری فوڈمحمد ایوب ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم مقرر کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری اقتصادی امورنوراحمدکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جوادپال ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس، عامر اشرف خواجہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی اورآئی جی ریلوے واجد ضیا ڈی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات  کردیا گیا ہے۔

Read Comments