Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2019 06:19pm

مودی سرکار کی پریشانی میں اضافہ، بے روزگاری بلندترین سطح پر پہنچ گئی

بھارت میں بے روزگاری گزشتہ چار دہائیوں کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ بھارت کی معاشی ترقی کی شرح کم ترین چار اعشاریہ پانچ پر آگئی ہے ، معاشی ترقی کی حالیہ شرح کو گزشتہ چھ سال کے موازنے میں کم ترین قرار دیا جارہا ہے ۔

بھارتی حکومت نے معاشی ترقی کے حالیہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق بھارت کی رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کی معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے ۔ پہلے اس کی شرح سات تھی۔

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح 4.5 پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انتہاپسند مودی حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بھارت کا شمار ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں ہوتا ہے لیکن اب اسکی صارفین کی طلب بھی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

بھارتی حکام نے اس معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے بعض سیکٹرز میں سرماریہ کاروں کو سرماریہ کاری کے لئے کھولا ہے لیکن اس سے بھی حالیہ بحران میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

Read Comments