Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2019 05:11pm

کراچی کیلئے پانی کی فراہمی پر زور

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اورخصوصی اقدامات اسد عمر نے فوری طور پرکراچی کوپانی کی فراہمی کے لئے مختصر اور وسط مدتی حل کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

 کراچی میں پانی کے مسائل کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کے فورپر واٹرسپلائی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ناہید ایس درانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امور کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسمپولیٹن شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ ناہید ایس درانی نے کے فور منصوبے پر  حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو  واٹر سپلائی بڑھانے کے لئے مختلف اختیارات پر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کی گھریلو اور صنعتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

Read Comments