وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طلبہ یونینزپرپابندی جمہوریت کے منافی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بول اُٹھے ۔ انہوں نے کہا طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتا ہوں، اگر طلبہ یونینز پرپابندی لگادیں گے تو سیاستدانوں کی نئی پود نہیں ملے گی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے جب کہ طلبہ سیاست کوتشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ یونین کو فوری طور پر بحال کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں روشن خیال جمہوریت ہے وہاں طلبا یونینزہیں۔