پنجاب :میلسی کے نواحی علاقے اڈہ جہان واہ میں 2 بچیوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،ڈی پی او وہاڑی کا کہنا ہے کہ بچیوں کو انکےماموں نے قتل کیا،7 سالہ ثانیہ اور 5 سالہ فوزیہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھیں جنکی لاشیں کھیتوں سے ملی تھیں.۔
میلسی کے نواحی علاقے اڈہ جہان واہ میں دو کمسن بچیوں کو قتل کردیا گیا۔لاشیں کھیتوں سے ملیں۔ دونوں پچیاں گزشتہ روز سے لاپتا تھیں ۔
پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی ،دوسرے روز لاشیں مل گئیں ، علاقے کی فضا سوگوار ہے اور والدین شدت غم سے بے حال ہیں ۔
دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں. بچیوں کی گمشدگی کی درخواست بھی تھانے میں دی گئی تھی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے-۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچیوں کے غمزدہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف دیں گے-۔