بھارت نے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا ہے ، کہا جارہا ہے کہ اس میں طاقتور ترین کیمرے نصب ہیں ۔
یہ سیٹلائٹ ستیش دھون اسپیس سینٹر سے بدھ کی صبح خلا میں بھیجا گیا ۔
بھارتی خلائی ریسرچ ادارے اسرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسکے ساتھ تیرہ چھوٹے جسامت کے سیٹلائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے ہیں ۔
اسرو کے مطابق اس سیٹلائٹ سے شہری مسائال کے حل میں بھی معاونت ملے گی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر خلائی ادارے کے انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔