پشاور میں الائٹ پاکستان کے زیر اہتمام اسکول سے باہر بچوں کو درپیش مسائل ، وجوہات اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے ایک روزہ سمینار بمقام شہید اسامہ ظفر ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول پشاور میں منعقد ہوا۔
سمینار میں محکمہ تعلیم خیبر پختنخوا ، یو این ایجینسی ،یونیسیف، ڈبلیو ایف پی، یو این ایچ سی آر، پرائیوٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی، پرائیوٹ سکول ایسوسیشن، انٹرنینشل این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں تعلیمی ماہرین پارلیمینٹرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں تعلیمی میدان میں حکومتی اور ترقیاتی اداروں کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا گیا جبکہ اسکول سے باہر بچوں کے مسائل وجوہات اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ضیا اللہ بنگش نے تعلیم کے حوالے سے حکومتی ترجیحات پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کے حکومت دوہزار اکیس تک صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد صفر کرنے کے لیے پر عظم ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے اضافی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات جناب شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت میدان تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔
الائٹ پاکستان، قطر ایجوکیشن ابوو آل فاونڈیشن ، ایجوکیٹ آ چائیلڈ، پراجیکٹ اور حکومت پاکستان کے تعاون سے قومی سطح پر سب سے بڑی کوشش میں مصروف ہے اسکا مقصد دس لاکھ سکول سے باہر بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں الائٹ پاکستان پورے ملک میں گاوں کی سطح پر سکولوں کا قیام ہے۔