دو روزہ پاکستان انوویٹیو فنانس فورم اسلام آباد میں شروع ہوگیا ۔ فورم میں ملکی اورغیرملکی ماہر معاشیات شریک ہوئیں ۔
مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے اہم ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے چارماہ کے معاشی اعداد وشمارمعاشی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں۔
اسلام اۤباد میں پاکستان انوویٹیو فنانس فورم شروع ہو گیا ۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اصلاحات متعارف کروا کرمعیشت کو درست سمت کی طرف ڈال دیا گیا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ۔ سرمایہ کار نجکاری کے پروگرام کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔
وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے کہا کہ پاکستان کی انفراسٹرکچرضروریات کو پورا کرنے کیلئے منفرد سرمایہ کاری اوراس کے طریقہ کارکی ضرورت ہے۔ آئندہ سالوں میں پاکستان کو انفراسٹرکچرکی ضرورت کا جی ڈی پی میں تناسب پانچ فیصد تک پہنچ جائیگا۔
چیئرمین ایس ای سی پی ، مشیر وزیراعلی پنجاب سمیت ملکی اورغیرملکی ماہرین نے شرکت کی ۔ فورم کل بھی جاری رہے گا ۔