پییپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان بھگوڑے اورغدارکو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پرویزمشرف کیس کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کے بعد پمزاسپتال اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ تمام پاکستانیوں کیلئے ایک قانون ہوناچاہئے ۔ ایک بھگوڑے اور غدارکیخلاف مقدمہ چل رہاہے ۔
چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ اس کیس کا فیصلہ آنیوالاہے لیکن اب حکومت اس بھگوڑے غدارکوبچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ پرویزمشرف کیس کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے اوراس کے باوجودوہ اپنے موقف پرقائم ہیں ۔ آصف زردای نہ بکیں گے نہ جھکیں گے ۔ پیپلزپارٹی کوعدالتوں سے انصاف کی امیدہے ، آصف زرداری کا کیس کس صوبے میں چلناہے ، اس کافیصلہ عدالتیں کریں گی ۔
قمرزمان کائرہ اوردیگرپیپلز پارٹی رہمنماؤں نے بھی اصف زرداری کی عیادت کی ۔