Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2019 02:00pm

شریف فیملی کی انڈسٹریز کو فریز کردیا گیا

 لاہور:نیب لاہور کیجانب سےملزم شہباز شریف فیملی دیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو فریز کرنیکے احکامات جاری کردیئے۔

، احکامات نیب لاہور کے ڈی جی کیجانب سے جاری کر دیئے گئے،فریز کی گئی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری شامل"۔ زرائع کے مطابق دیگر ملز میں العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔

 زرائع کے مطابق  مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ انکے فنانشل ایڈوائزر کو جاری کر دیئے گئے۔

Read Comments