Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2019 01:56pm

سی پیک پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سےمتعلق امریکی خدشات سےاتفاق نہیں کرتے۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات  فردوس عاشق اعوان نےامریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئےٹویٹ کیا کہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔جس سے پاکستان اورچین ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں  اقتصادی ترقی اورخوشحالی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ   سی پیک سےمتعلق امریکی خدشات سےاتفاق نہیں کرتے، اقتصادی زونزکے قیام سےروزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔

Read Comments